تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے عمران خان کی تیاری مکمل، کور کمیٹی کا اجلاس طلب

اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب۔

وزیر اعظم عمران خان کور کمیٹی کی صدارت کریں گے اور کور کمیٹی کو عدم اعتماد ناکام بنانے سے متعلق اپنی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔
نجی خبررساں ادارے دنیا نیوز کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت آج طلب کیے گئے کور کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کور کمیٹی کے شرکا اتحادی جماعتوں، ایم کیو ایم، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ ہونے والی اب تک کی مشاورت سے حاصل ہونے والے نتائج سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: بہتر مستقبل کی خواہش، نوجوان جہاز کے خفیہ خانے میں چھپ کر الجزائر سے فرانس پہنچ گیا

مزید برآں، اجلاس کے دوران تحریک عد اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی زیر غور آئے گی۔ یاد رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی ہے۔ جس پر ووٹنگ ہونا باقی ہے۔ اپوزیشن اور حکومت سیاسی جوڑ توڑ میں سرگرم ہے۔

اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں ان کے ساتھ شامل ہوگئی ہیں۔ تاہم کسی بھی اتحادی جماعت کی جانب سے ابھی تک اپوزیشن کا ساتھ دینے کا با ضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ گزشتہ روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ق لیگ کے پنجاب کے صدر اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے فیصلہ کر لیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی اگر اپوزیشن کا ساتھ دیتی ہے تو وہ وزارتوں سے استعفی دے دیں گے۔

مزید پڑھیں: تحریک عدم اعتماد: چوہدری حکومت کا ساتھ دیں گے یا اپوزیشن کا، فیصلہ کر لیا گیا ہے، چوہدری پرویز الہی

Comments

One response to “تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے عمران خان کی تیاری مکمل، کور کمیٹی کا اجلاس طلب”

  1. binance Препоръчителство Avatar

    Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *