ٹیسٹ سیریز: ڈیوڈ وارنر اور امپائر علیم ڈار کے درمیان بحث کیوں ہوئی؟

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹسیٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز امپائرز اور اسٹریلوی بیٹس مین وارنر کے درمیان بحث کی وجہ سے میچ تین منٹ تک روکنا پڑا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ جس کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی چوتھی اننگز 227 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ تاہم، دوران میچ امپائر علیم ڈار، احسن رضا اور اسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے درمیان بحث ہوئی اور میچ کو تین منٹ تک روکنا پڑ گیا۔

بحث کیوں ہوئی؟
میچ کے چوتھے دن کے اکیسویں اوور میں ڈیوڈ وارنر کریز سے بہت زیادہ باہر نکل کر کھیل رہے تھے۔ جس پر علیم ڈار نے انہیں وارننگ دی اور کریز سے بہت زیادہ باہر نکل کر کھیلنے سے منع کیا۔ کیونکہ امپائرز کے مطابق پچ کے اس حصے پر کھیلنے سے پچ متاثر ہوتی ہے اور اس کے بعد اسپنرز اس کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

علیم ڈار کے منع کرنے پر وارنر نے امپائر کے ساتھ بحث شروع کر دی۔ آسٹریلوی بلے باز موقف اختیار کر رہے تھے کریز سے باہر نکل کر کھیلنا انکا حق ہے۔ لہذا انہیں نہ روکا جائے۔ اس حوالے سے وارنر نے پاکستانی کپتان بابر اعظم سے بھی بات چیت کی۔

https://youtu.be/RIWn8qCh_Z0

مزید پڑھیں: کیا شوگر کا مریض روزے کے دوران انسولین لگا سکتا ہے؟

وکٹ میں لگے مائیک سے امپائر اور وارنر کے درمیان ہونی والی گفتگو کو سنا جا سکتا ہے۔ جس میں وارنر امپائر سے کہ رہے ہیں کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں کریز سے باہر نکل کر نہ کھیلوں؟ وارنر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں رولز بک دیکھائی جائے ورنہ وہ بیٹنگ شروع نہیں کریں گے۔

وارنر کے اس سوال کے بعد امپائر انہیں جواب دیتے ہیں کہ کھیل کے بعد رولز بک دیکھائیں۔ اسی وجہ سے میچ تین منٹ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔

خیال رہے کہ کریز سے باہر نکل کر کھیلنے سے پچ کے ڈینجر زون کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ڈینجر زون کریز سے تھوڑا آگے والا حصہ ہوتا ہے۔ جس پر غیر ضروری طور پر کھیلنا کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ اس عمل سے پچ متاثر ہوتی ہے جس کا فائدہ اسپنرز کو پہنچ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا یہ چوتھا میچ ہے جس کے چوتھے روز پاکساتنی ٹیم نے 351 رنز کے تعاقب میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 73 رنز بنا لیے تھے۔ جبکہ اس سے پہلے کھیلے جانے والے دونوں میچ ڈرا ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں::کھانا کھانے کے مقابلے میں خاتون نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا