پاکستان کی کچھ ایسی سیاست دان خواتین ہیں جن کا تعلق شوبز انڈسٹری سے تو نہیں لیکن ان کے حسن نے اداکاراؤں اور ماڈلز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا.
پاکستان شوبز انڈسٹری اپنے آغاز سے ہی خوبصورت حسیناؤں میں خود کفیل رہی ہے جس میں ایک سے بڑھ کر ایک اداکارہ اور ماڈل نے اپنے اپنے زمانے میں لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کیا. چاہے وہ اداکار محمّد علی کی خبرو بیوی زیبا ہوں جنہوں نے ایک عرصہ فلم انڈسٹری میں راج کیا یا چاہے آج کی مہوش حیات ہو جس کے حسن کے گرویدہ ہمارے سیاست دان تک ہیں.
کشمالہ طارق
![](http://voicetvuk.co.uk/wp-content/uploads/2021/11/Kashmala-Tariq.jpg)
خوبصورت خاتون سیاست دان میں پانچویں نمبر پر کشمالہ طارق کا نام آتا ہے. کشمالہ طارق پیشے کے لحاظ سے ایک وکیل ہیں اور انہوں نے سیاست کا آغاز 2002 میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کی رکن سے کیا اور وہ 2013 تک خواتین کی مخصوص نشست پر پارلیمنٹ کی ممبر رہیں. آج کل ان کی پاکستان کے مشہور سیاست دان خواجہ آصف کے ساتھ شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم دونوں نے ابھی تک اس شادی کی تصدیق نہیں کی.
حنا پرویز بٹ
خبرو خاتون سیاست دانوں میں چوتھے نمبر پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی حنا پرویز بٹ ہیں. انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 2013 میں پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشت پر منتخب ہوئیں اور 2018 میں ایک بار پھر سے صوبائی اسمبلی کی ممبر بنی. حنا پرویز بٹ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم یافتہ بھی ہیں. انہوں نے لندن سے انٹرنیشنل ریلشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور انٹرنیشنل فورمز پر پاکستان نمائندگی کر چکی ہیں.
عائلہ ملک
تیسرے نمبر پر جس حسین سیاستداں کی بات کرنے جا رہے ہیں ان کا تعلق سیاسی خاندان سے ہے. عائلہ ملک پاکستان کے سابق گورنور عامر محمّد خان آف کالاباغ کی نواسی ہیں اور پاکستان کی ایک اور خاتون سیاست دان سمیرا ملک کی بہن بھی ہیں. انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز 1998 میں کیا اور 2002 میں خواتین کی مخصوص نشت پر رکن قومی اسمبلی رہیں اور آج کل صحافت کر رہی ہیں.
زرتاج گل
دوسرے نمبر پر خوبصورت سیاست دان زرتاج گل کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے جو رکن قومی اسملبی ہونے کے ساتھ ساتھ منسٹرآف کلائمیٹ چینج بھی ہیں. ان کا تعلق وزیرستان سے ہیں اور یہ اپنے خاندان کی پہلی سیاست دان ہیں. زرتاج گل نے نیشنل کالج آف آرٹس سے ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور شادی کے بعد دائر غازی خان میں رہاش پرزیر ہیں.
مومنہ باسط
پہلے نمبر پر حسین سیاست دانوں میں کے پی کے سے تعلق رکھنے والی مومنہ باسط ہیں جنہوں نے او لیولز ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور 2018 سے کے پی کے اسمبلی کی ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ اعلی عہدے پر تعینات ہیں. مومنہ باسط کو خوبصورتی میں پاکستان کی خاتون سیاست دانوں میں خوبصورت ترین سمجھا جاتا ہے.
Leave a Reply