سانحہ مری: لوگ سردی سے نہیں مرے – چونکا دینے والا انکشاف

اسلام آباد: مری میں برف باری کا نظارہ کے لئے آئے 21 افراد اپنے خاندان سمیت اپنی گاڑیوں میں ہی مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ پاک فوج کو امدادی کاموں کے لئے طلب کر لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق صوبہ پنجاب کے پر فضاء مقام مری میں برف باری کا نظارہ کرنے آئے سیاحوں کی تعداد گنجائش سے کہیں زیادہ ہونے کے باعث اسلام آباد اور مری کے مابین مرکزی شاہراہ بند ہو گئی اور برف نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے ہزاروں لوگوں نے رات گاڑی میں گزرنا پڑی جس کی وجہ سے 21 افراد اپنے خاندان سمیت اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

تاہم اس سانحہ سے متعلق پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ شدید ٹھنڈ کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد ٹھٹھر کر اپنی جان سے گئے تاہم اب ایک چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیے: مری میں ہلاکتوں کی اصل وجہ سامنے آ گئی

معروف دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جہاں سانحہ مری پر لوگوں کی جہالت اور حکومتی نا اہلی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے وہیں یہ انکشاف بھی کیا کہ یہ سیاح سردی کی وجہ سے نہیں مرے۔ انہوں نے اپنی گاڑیوں کو گیس چیمبر بنا دیا تھا۔ گاڑی میں ہیٹر چل رہے تھے، کھڑکیاں مکمل طور پر سیل تھیں، اندر تمام لوگ کاربن ڈائی آکسائیڈ نکال رہے تھے۔ گیس نے سب کو گہری نیند سلا دیا۔

اسی طرح اپنی ایک اور ٹویٹ میں زید حامد نے لکھا کہ گاڑی کے شیشے مکمل بند کر کے اندر ہیٹر چلا کر بیٹھنے سے سے ان کا دم گھٹ گیا۔ کاربن مونو آکسائیڈ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ انتہائی خاموشی سے انسان کو موت کی نیند سلا دیتے ہیں۔ ایسی جگہوں پر گاڑی کا شیشہ تھوڑا نیچے رکھا کریں۔ آکسیجن آتی رہے تو ایسا نہیں ہوتا۔

زید حامد نے جہاں حکومت اور سول انتظامیہ کو نااہل، بے حس اور کرپٹ قرار دیا وہیں مری جانے والے سیاحوں کی جہالت پر بھی ماتم کرتے ہوئے کہا کہ آخر کیا ضرورت تھی اتنے خطرناک موسم میں وہاں جانے کی جبکہ قوم کو ایک نصیحت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر کبھی کوئی گاڑی برف باری میں پھنس جائے تو آکسیجن کیلئے گاڑی کے سیشے تھوڑے سے کھول دینے چاہیے، ورنہ مونو اکسائیڈ اور کاربن ڈائی اکسائیڈ آپ کو گہری نیند سلا دیں گے اور نتیجہ موت کی صورت میں سامنے آئے گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج کے امدادی دستے پہنچ گئے ہیں اور وہ سیاحوں کو مری سے نکالنے کے لئے اپنی کوشش کر رہے ہیں جبکہ بھوکے سیاحوں کی مدد کیلئے مری کے رہاشیوں سے اپیل ہے کہ وہ بھی ان کی مدد کریں۔

Comments

One response to “سانحہ مری: لوگ سردی سے نہیں مرے – چونکا دینے والا انکشاف”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *