ترک صدر، رجب طیب ایردوان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا.
ترک صدررجب طیب ایردوان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،ترک صدر کی اہلیہ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، دونوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے صحافیوں سے گفتگو کی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا چیک اپ کروایا تو ان کی کورونا رپورٹ پازیٹو آگئی.
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ میری طبیعت کافی زیادہ خراب ہے لیکن میں اس مشکل گھڑی میں اپنے ملک اور قوم کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہتا.
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہاہے کہ بیماری کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں ،گھر سے کام جاری رکھوں گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کی طبیعت پہلے بھی خراب تھی لیکن کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کی میڈیکل ٹیم نے انہیں گھر میں رہنے کا مشورہ دیا ہے.
جبکہ دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پر ترکی میں اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ رجب طیب اردگان نے کورونا کی رپورٹ جعلی بنائی ہے, اور یہ عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں.
ترک میڈیا کی جانب سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کچھ ہفتوں سے بیمار تھے لیکن انہوں نے کسی کو اس حوالے سے بتایا نہیں تھا لیکن اب ان کی طبیعت زیادہ ناساز ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنی بیماری کو پبلک کیا ہے.
Leave a Reply