ترک صدر دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ترک صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے .ترک صدر جمعرات کے روز جدا پہنچے جہاں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور دوسرے شاہی مشیروں نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترک صدر کو خوش آمدید کہا.

ترک صدر کا 2017 کے بعد سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے . دونوں ممالک کے درمیان حالات اس وقت کشیدہ ہوئے تھے جب 2018 میں میں ترکی میں سعودی قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا .

اس وقت ترک صدر نے جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار اعلٰی سعودی حکام کو قرار دیا تھا. میڈیا پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بھی اس قتل میں‌ملوث ہونے کی خبریں آتی رہیں .تاہم سعودی میڈیا نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا.

مزید پڑھیں : وزیر اعظم تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

سعودی عرب نے ترکی میں قتل کی تحقیقات اور مقدمے کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیا تھا جس سے دونوں ممالک کے شیدید کشیدگی پائی جاری رہی.

تاہم دونوں ممالک کے درمیان ان تعلقات میں برف اس وقت پگھلی جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ترک صدر کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی.

سعودی عرب روانگی سے قبل ترک صدر رجب طیب ارداوان کا کہنا ا تھا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان نئے سرے سے تعلقات کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جس میں سیاست دفاعی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث لائے جائیںگے.

سعودی میڈیا کے مطابق طیب ایردوان اور سعودی ولی عہد عہد محمد بن سلمان کے درمیان اسلام پیلش میں‌باضابطہ ملاقات ہوئی ہے ہے جس میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے.

یاد رہے کہ اس وقت پاکستانی وزیر اعظم سہباز شریف بھی تین روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں. ابھی تک ان کے دورے کے سائیڈ لائن پر ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کا کوئی شیڈول سامنے نہیں‌آیا. تاہم اس سے قبل شہباز شریف کا وزیراعظم کا عہدہ کا حلف اٹھانے کے بعد ترک صدر کی جانب سے ان کے لئے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔