ٹویٹرٹاپ ٹرینڈز کی حقیقت کیا ہے؟

ٹویٹر پر چلنے والے ٹاپ ٹرینڈز حقیقت کے کتنے قریب ہوتے ہیں؟ گزشتہ چند سالوں سے سوشل میڈیا کی لغت میں اس نئے لفظ کے اضافے سے صارفین کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوا ہے.

ان دنوں الیکٹرانک میڈیاپہ اکثر آپ نے اینکرز کو کہتے سنا ہو گا کہ پاکستان میں اس وقت یہ ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے. ایک عام صارف کے ذہن میں اس وقت یہ بیانیہ جنم لیتا ہے کہ اس وقت ملک میں اس موضوع پر لوگ سب سے زیادہ بات کر رہے ہیں.

کیا ٰیہ حقیقت مکمل طور پر درست ہے؟ سیاسی جماعتیں ہمیشہ سے عوامی جماعت سے کھیلتی آئی ہیں. یہ جماعتیں اپنے حق میں چلنے والے ٹرینڈز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہیں لیکن اپنے خلاف چلنے والے ٹرینڈز کو دھوکہ اور فریبب قرار دیتی ہیں.

مزید پڑھیں : واٹس ایپ نے پروفائل کی خوبصورتی کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی سیاسی گرما گرمی میں‌عموما ٹویٹر پر بہت غلیظ زبان کے ساتھ ٹرینڈز چلائے جاتے ہیں. دیکھتے ہی دیکھتے مخالف پارٹی اس سے گھٹیا ٹرینڈ ترتیب دیتی ہے اور پھر ٹویٹر ایک آلودہ پلیٹ فارم بن جاتا جہاں عوام عزت کے ساتھ اختلاف رائے کرنے کی بجائے گالیوں کا سہارا لیتےہیں.

ان ٹرینڈز کی حقیقت مجھ پر اس دن واضح ہوئی تھی جب ٹویٹر پر مذہبی منافرت پر مبنی دو ٹرینڈز دیکھے جو گھنٹوں چلنے کے بعد اچانک غائب ہوگئے.یہ ‌ٹرینڈز چونکہ وطن عزیز میں منافرت کی وجہ تھے جو کسی بھی واقعہ کو جنم دے سکتے تھے. ایسے میں ایک محب وطن پاکستانی نے ان ٹرینڈز کا پوسٹ مارٹم کیا.

انہوں نے اپنے ٹویٹر تھریڈ میں بتایا کہ مذہبی نفرت پھیلاتے ان ٹرینڈز کو دیکھا گیا تو یہاں ٹویٹ کرتے اکثر اکاؤنٹ کے تانے بانے پڑوسی ملک سے جا ملے. ان میں سے اکثر اکاؤنٹ کچھ منٹ قبل ہی بنائے گئے تھے جس نے اس بات کو واضح کر دیا کہ ان اکاؤنٹس کا واحد مقصد اس جلتی آگ پر تیل کا کام کرنا تھا.

یہ حقیقت آشکار ہونے کے بعد مزید معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تو معلوم پڑا کہ چند پیسوں کے عوض کچھ کاریگر ٹویٹر ٹرینڈز چلانے کی خدمات بھی سر انجام دینے کو موجو دہیں. ظاہر ہے کہ یہ ٹرینڈز دھوکہ دہی ظاہر ہونے کے بعد ٹویٹر کی جانب سے ہٹا دیئے جاتے ہیں لیکن تب تک پانی سر سے گزر چکا ہوتا ہے.

ایسا نہیں کہ ہمیشہ ہی یہ ٹرینڈز جعلی ہوں. پاکستان میں چلنے والے اکثر ٹرینڈز کی تہہ تک پہنچنے کے بعد ٹویٹر ایکسپرٹس نے ایسے ثبوت بھی دیئے جہاں‌سیاسی رہنما اپنے مخالف پارٹی کے بارے چلنے والے ٹرینڈز کی خود نگرانی کر رہے تھے.

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ ٹرینڈز تمام آبادی کی رائے یا جذبا ت کے عکاس ہوتے ہیں؟ ایسا نہیں‌ہے.اکثر ہمارے سامنے ایسے ٹرینڈز چل رہے ہوتے ہیں کہ عوام کی بڑی آبادی کو معلوم نہیں‌ہوتا کہ ان ٹرینڈز کا محرک کیا ہے؟ یہ سوشل میڈیا کی باریکیوں کو جاننے والے چند کاریگروں کی کاریگری ہوتی.

ایسے میں ایک محب وطن شہری کو کیا کرنا چاہیے؟ ایک محب وطن شہری کو سیاسی جماعتوں‌کی ایک دوسرے مخالف ٹرینڈز اور مذہبی منافرت ، اور نفر ت آمیز گفتگو پرمبنی ٹرینڈز سے خود کو دور رکھنا چاہیے. آپ کے پاس اپنی رائے کے اظہار کے دیگر پلیٹ فارمز بھی موجود ہیں.

آپ کے ایسے ٹرینڈز میں‌حصہ لینے سے آپ کا حلقہ احباب بھی ان میں حصہ لینے لگے گا جو جلتی پر تیل کا کام کرے گا.ایسے میں حقیقت جانتے ہوئے حتی الامکان سہولت کار کے کردار ادا کرنے سے اجتنا ب کریں.

Comments

One response to “ٹویٹرٹاپ ٹرینڈز کی حقیقت کیا ہے؟”

  1. […] مزید پڑھیں: ٹویٹرٹاپ ٹرینڈز کی حقیقت کیا ہے؟ […]