وزیر اعظم کا پنجاب کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے عید تک کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم نے اپنے زیر صدارت اشیاء ضرورت کے حوالے بلائے گئے اجلاس کے دوران عوام کو رمضان المبارک کے دوران مزید ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم عید تک کے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 550 روپے کم کر 400 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مزید برآں، اعظم نے رمضان بازار اور یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت کم کر 70 روپے کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد اور حکیم سعید نے عمران خان کے متعلق کیا پیش گوئی کی تھی؟

وزیر اعظم کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ باقی صوبے بھی ریلیف پیکج پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب آٹا اور چینی فراہم کرنے کے لیے آزاد کشمیر اور بلوچستان کی مدد کرے۔ مزید برآں، وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو اضافی ادائیگی بھی کرے گی۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے فلو ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پنجاب میں عوام کو آٹا سستا ملے گا۔ انکا کہنا تھا کہ قیمت میں کمی صرف رمضان کے لیے کی گئی ہے۔ انہوں بتایا کہ حکومت اس وقت یومیہ 21 ہزار ٹن گندم کا کوٹہ فراہم کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں آٹے اور چینی کا بحران پیدا ہونے کے بعد آٹے اور چینی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی تھیں۔ جب کہ اب نئی حکومت کے قیام کے بعد اس حکومت کو سب بڑا درپیش مسئلہ اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں کمی ہے۔ اور ماہرین کا خیال ہے کہ قیمتوں میں کمی کرنا اس حکومت کے لیے انتہائی مشکل ہوگا۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا


Posted

in

,

by