تحریک عدم اعتماد: وزیر اعظم آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آج قوم سے اہم خطاب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے تازہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں کہا ہے کہ سیاست اب شروع ہوئی ہے۔ اور عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آخری گیند تک لڑے گا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عالمی سازش کے جس خط کا ذکر کر رہے ہیں انہیں نے وہ خط کچھ صحافیوں کو دیکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: توہین رسالت کے الزام میں مدرسے کی معلمہ قتل کر دی گئی

تاہم، ابھی خبریں آ رہی ہیں کہ عمران خان نے صحافیوں کے ساتھ دو بجے کی ملاقات مؤخر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ آج عوام سے اہم خطاب کریں گے۔

اہم سیاسی ڈویلپمنٹ:

گزشتہ رات حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن کے ساتھ رات دیر تک میٹنگ ہوئی جس کے دوران دونوں پارٹیوں کے درمیان تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کے بدلے میں ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ جس کا اعلان کل رات ڈیڑھ بجے کی پریس کانفرنس میں کرنا تھا۔ تاہم، بعد میں وقت تبدیل کر کے آج سہ پہر 4 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد اپوزیشن کو تحریک کی کامیابی کے لیے 172 ایم این ایز کی حمایت درکار تھی۔ جو کے ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے اپوزیشن کے ساتھ مل کے جانے بعد اب 177 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کریں، ہندو انتہا پسند وزیر اعلی کی عوام سے اپیل

مزید برآں، آج ایم کیو ایم کے اہم وزراء کی جانب سے وزیر اعظم کو استفے بھیجے جانے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔