وزیر خزانہ کاپھر بجلی ، پیٹرول اور گیس مہنگا ہونے کا عندیہ

اسلام آباد(وائس‌ٹی وی یو کے) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی اور گیس کی قیمتوں‌میں مزید اضافے بارے‌خبردار کردیا.و ہ اسلام آبا د میں پوسٹ بجٹ سیمنار سے خطاب کر رہے تھے.

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہا کہ ہمیں‌سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں‌. میری طر ف سے قیمتوں میں‌اضافے کی سمری جانے پر وزیر اعظم ناراض ہوتے ہیں‌. ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ چارہ نہیں.اگر ہم نے قیمتٰیں‌نہ بڑھائیں تو آئی ایم ایف معاہدہ نہیں‌کرے گا.

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پر 19 روپے اور ڈیزل پر 53 روپے سبسڈی دے رہے ہیں. مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سبسڈی کے اسی نظام کے باعث سری لنکا دیوالیہ ہوگیا. آج ان کے پاس پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کے وسائل نہیں‌ہیں .

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مہنگی گیس خرید کر سستی نہیں‌بیچ سکتے. مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گیس کے تقریبا صارفین کو 500 روپے کا اوسط بل آتا ہےجبکہ ہم 4 ہزار میں خرید رہےہیں.

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا سی پیک ڈیل دوبارہ کھولنے کا مطالبہ

بجلی صارفین کو خبردار کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ‌کوئلہ 400 گنا تک مہنگا ہو چکاہے اب جب جون میں فیول ایڈجسمنٹ چارجز لگیں‌گے تو ایسا بل آئے گا کہ اللہ معاف کرے.

یاد رہے کہ اس سے قبل ای سی سی نے بجلی کی قیمت میں‌7 روپے 94 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی تھی.