دبئی میں آصف علی چوری چھپے کیا کر رہے تھے کسی نے چپکے سے ویڈیو بنا کر وائرل کر دی

چھکے چوکوں کی برسات کرنے والے مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کی سیمی فائنل کے بڑے مقابلے سے قبل دبئی میں پتنگ اڑانے کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور پھر افغانستان کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے حال ہی میں آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے آصف علی نے یہ ویڈیو منگل کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی مہارت سے پتنگ اڑا رہے ہیں۔

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
آصف علی کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس سے صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

قومی ٹیم 2 روز کے آرام کے بعد آج سے آسٹریلیا کیخلاف کھیلے جانے والے سیمی فائنل کی تیاری شروع کرے گی جو 11 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کچھ صارفین نے آصف علی کی ویڈیو دیکھ کر یہ بھی کہا کہ اگر آصف علی لاہور میں ایسے پتنگ اڑا رہے ہوتے تو شاید انہیں گرفتار کر لیا جاتا


Posted

in

by

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *