واٹس ایپ نے پروفائل کی خوبصورتی کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

سماجی رابطوں کی معروف ایپ واٹس ایپ نے بزنس واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے شاندار فیچر متعارف کروا دیا۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق کاروبار کے لیے واٹس ایپ بزنس کا استعمال کرنے والے صارفین اب اپنی پراڈکٹ کی بہتر تشہیر کے لیے اپنی واٹس ایپ پروفائل کی ‘کور فوٹو’ بھی لگا سکیں گے۔ یعنی پروفائل فوٹو کے عقب میں ایک بڑی فوٹو لگانے کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر پر دو ماہ قبل کام کی شروعات کی گئی تھی جو اب آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس پر استعمال کے لیے فراہم کر دی گئی ہے۔

کور فوٹو لگانے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

• کور فوٹو لگانے کی سہولت حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے واٹس ایپ کا اپ ڈیٹڈ ورژن حاصل کرنا ہوگا۔
• واٹس ایپ اپ ڈٰیٹ کرنے کے بعد آپ کو پروفائل کے پیچھے Tap to add now کی آپشن ملے گی۔
• اس آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ آپ کی فوٹو گیلری میں لیجایا جائے گا۔
• فوٹو گیلری سے آپ اپنی پسند کی فوٹو کا انتخاب کر کے کور فوٹو لگا سکتے ہیں۔
• مزید برآں، کور فوٹو کے لیے منتخب کی جانے والی تصویر کا سائز 1211×681 ہونا چاہیے۔

فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو

خیال رہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولیات کو مدنظر رکتھے ہوئے مسلسل اپنی ایپ کو بہتر بنانے پر کام جار ی رکھتا ہے. کچھ عرصہ قبل بھی واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ انہوں نے دو جی بی تک کی فائل بذریعہ واٹس ایپ ٹرانسفر کرنے کے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے. جس کا بیٹا ورژن کچھ صارفین کو استعمال کے لیے فراہم بھی کر دیا گیا ہے. اس سے پہلے صارفین صرف کچھ ایم بی کی فائل کی ٹرانسفر کر پاتے تھے.

مزید پڑھیں:کیا واٹس ایپ نے 2 جی بی سائز کی فائل بھیجنے کا فیچر متعارف کروا دیا ہے؟