ورلڈ کپ میں کوہلی اور محمد رضوان کے درمیان کیا بات ہوئی تھی

سوشل میڈیا پر محمد رضوان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ورلڈ کپ کی یادوں کو تازہ کر رہے ہوتے ہیں.

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی تھی جس پر کوہلی نے بھی رضوان کو گلے لگاکر شاباش دی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں محمد رضوان سے ویرات کوہلی اور محمد رضوان کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بارے میں پوچھا گیا ہے.

رضوان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں، کرکٹ ہم سب کے لیے ایک فیملی کی طرح ہے اور کوہلی کا ہر اسٹیپ ان کی ٹیم کے لیے بہتر تھا۔

محمد رضوان نے کوہلی اور ان کے درمیان ہونے والی گفتگو بتانے سے انکار کر دیا انہوں نے کہا کہ وہ میرے اور کوہلی کے درمیان ایک سیکریٹ تھی جسے میں سیکریٹ ہی رکھنا چاہتا ہوں.

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اور میرے درمیان ہونے والی گفتگو کے بارے میں مجھ سے میرے بھائی نے بھی پوچھا تھا لیکن میں نے انہیں بھی اس متعلق کچھ نہیں بتایا تھا.

روہت شرما، ویرات کوہلی اور دنیا کے دیگر بڑے کھلاڑیوں سے موازنہ کیے جانے پر رضوان کا کہنا تھا میں نے کبھی نہیں چاہا کہ میرا موازنہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ کیا جائے اور میں خود کو اتنا قابل نہیں سمجھتا بس کوشش ہوتی ہے جو مجھ میں ہے اسے ڈیلیور کروں۔

محمد رضوان نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا ہو گا کہ میں ایک وکٹ کیپر بیٹسمین ہوں مجھے روزانہ 2 گھنٹے وکٹ کیپینگ پر لگانے پڑتے ہیں اور 3 گھنٹے اپنی بیٹنگ پر جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو 5 گھنٹے بیٹنگ پر ہی لگانے پڑتے ہیں اس لئیے میں اپنے آپ کو کسی کے ساتھ کمپیئر نہیں کر سکتا.

انہوں نے کہا کہ میں اپنے فری وقت میں الللہ کو یاد کرتا رہتا ہوں اور میں پانچ وقت کی نماز کو یقینی بناتا ہوں.

Comments

8 responses to “ورلڈ کپ میں کوہلی اور محمد رضوان کے درمیان کیا بات ہوئی تھی”

  1. Akzqfi Avatar

    order lasuna online cheap – buy generic diarex buy himcolin online cheap

  2. Xwwfib Avatar

    order besifloxacin sale – besifloxacin for sale order sildamax for sale

  3. Nuukxg Avatar

    how to buy gabapentin – buy gabapentin 800mg online cheap azulfidine price

  4. Syzolx Avatar

    order probenecid 500 mg online cheap – buy carbamazepine buy tegretol without prescription

  5. Aqjwpq Avatar

    order celebrex 100mg pills – buy celebrex 200mg online buy indomethacin 50mg generic

  6. Woagfm Avatar

    colospa 135 mg ca – buy etoricoxib generic order pletal

  7. Vtwuyh Avatar

    diclofenac 100mg generic – cambia without prescription aspirin where to buy

  8. Zfdgok Avatar

    cheap rumalaya generic – rumalaya tablet endep 50mg oral

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *