گھر کے صحن میں پرندوں کا گھربچوں کی صحت کیلئے انتہائی اہم- نئی تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق زیادہ پرندوں کے آس پاس رہنا آپ کے خاندان کی خوشی کو بڑھا سکتا ہے۔

حال ہی میں جرمنی میں ایک تحقیق کی گئی جس میں 26000 یورپ کے باشندوں کی خوش مزاجی کی وجوہات میں ایک بڑی وجہ مختلف قسم کے پرندوں کے ساتھ قدرتی ماحول میں رہنا ہے۔ چونکہ خوبصورت آوازوں والے پرندے رنگین اور خوبصورت ہوتے ہیں اسلئے ان کے قریب رہنا فطری طور پر اچھا لگتا ہے- لیکن محققین کے مطابق خوش مزاجی صرف پرندوں کے ہونے کی وجہ سے نہیں آتی-

بلکہ یہ حیاتیاتی تنوع یا ایسے مقامات کی وجہ سے ہے جسے پرندے اپنا گھر بنا لیتے ہیں- یہاں ایک سرسری جائزہ لیتے ہیں کہ فطری ماحول بچوں کو کیوں خوش کرتا ہے، ساتھ ہی ساتھ ان نکات پر بات کرتے ہیں کہ آپ اپنے گھر کے صحن یا پچھواڑے کو پرندوں کی چھوٹی پناہ گاہ کیسے تبدیل کر سکتے ہیں-

فطری ماحول خوشی میں کیوں حصہ ڈالتا ہے

یونیورسٹی آف واشنگٹن سکول آف انوائرمنٹل اینڈ فاریسٹ سائنسز میں فطرت، صحت اور تفریح ​​کے اسسٹنٹ پروفیسر گریگ بریٹ مین کہتے ہیں کہ بہت سے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ فطری یا قدرتی ماحول میں باہر وقت گزارنا یا اسے کھڑکی سے دیکھنا بھی مزاج کو فائدہ پہنچا سکتا ہے، نیز یہ عمل تناؤ اور اضطراب کو کم کرتا ہے۔

مثال کے طور پر”قدرتی گولی” نامی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 20 منٹ کا فطرتی وقفہ تناؤ کے ہارمون “کورٹیسول” کی سطح کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔ پروفیسر گریگ بریٹ مین کے مطابق دیگر تحقیقوں نے دل کی شرح، بلڈ پریشر اور خود مختار اعصابی نظام کے دیگر پہلوؤں پر اسی طرح کے مثبت اثرات ظاہر کیے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پروفیسر گریگ بریٹ مین لوگوں کو اپنے خاندان سمیت فطرت اور قدرتی ماحول کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ان کے مطابق قدرتی علاقوں کی سیر انسان کی عمومی صحت اور فلاح میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لیکن قریبی فطری ماحول میں جانا یا رہنا بھی اچھے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

پرندوں کو راغب کرنے کے لیے پانچ اقدامات

نیشنل وائلڈ لائف فیڈریشن کے ماہر فطرت ڈیوڈ میزجیوسکی کا کہنا ہے کہ اپنے خاندان کی زندگی میں مزید حیاتیاتی تنوع، پرندوں اور خوشیوں کو لانے کے لیے بچوں کے ساتھ ایک وائلڈ لائف رہائش کا باغ بنائیں۔ جگہ کے کم یا زیادہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ ان پانچ طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے پرندوں کے لیے موزوں رہائش گاہ بنا سکتے ہیں:

مقامی پودے

میزجیوسکی کا کہنا ہے کہ “مقامی پودے پرندوں کو قدرتی خوراک فراہم کرتے ہیں جو مختلف قسم کے بیج، بیر، گری دار میوے اور کیڑے مکوڑوں پر مشتمل ہوتے ہیں”۔ آپ پرندوں کو خود بھی کھانا کھلا سکتے ہیں جیسا کہ میزجیوسکی تجویز کرتے ہیں کہ کالے تیل کے سورج مکھی کے بیجوں سے آغاز کریں (پرندے اسے بہت پسند کرتے ہیں) — اضافی خوراک کے ذرائع کے طور پر۔

پانی کی فراہمی

پرندوں کو پینے اور نہانے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک سادہ تین انچ گہرا کھلا برتن پرندوں کے لئے اچھی طرح کام کرتا ہے۔ اس برتن میں پانی ڈالنا اور پھر پرندوں کی مختلف اقسام کا مشاہدہ کرنا بچوں کے لئے ایک زبردست تفریح کا ذریعہ بن سکتا ہے جس سے ان کے مزاج پر نہ صرف اچھا اثر پڑے گا بلکہ ان کی دماغی صلاحیت میں بھی اضافہ ہو گا۔

پرندوں کے ٹھکانے بنائیں

 

گھنے لگائے گئے پودوں کے علاقے پرندوں کو شکاریوں اور خراب موسم سے بچنے کی جگہ دیتے ہیں۔ بچوں کو قلعے اور چھپنے والی جگہیں بنانے میں مزہ آتا ہے، اس لیے یہ انتخاب کرنے میں ان کی مدد حاصل کریں کہ کہاں پودے لگائیں۔ ایسی جگہیں نہ صرف پرندوں کی شکاریوں سے بچاتی ہیں بلکہ ٹھنڈے سرد موسم میں ایک گرم رہائش گاہ کا کردار بھی ادا کرتی ہیں۔

پرندوں کے بچوں کے لئے جگہیں بنائیں

اپنی نسل کی افزائش اور نئے پیدا ہونے والے بچوں کی پرورش کے لیے، پرندوں کو گھونسلے بنانے کے لیے جگہوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ مقامی درختوں اور جھاڑیوں کو لگا کر اور موجودہ درختوں کی حفاظت کرکے ان کی مدد کریں۔ میز جیوسکی کے مطابق پرندوں کی بہت سی انواع شاخوں میں گھوںسلا بناتی ہیں، لیکن کیویٹی نیسٹرز درختوں کے تنے میں سوراخوں کا استعمال کرتے ہیں، اکثر اوقات لکڑی کے پرانے سوراخوں کا استعمال کرتے ہیں۔ موسم خزاں میں پتےغائب ہونے کے بعد ایک تفریحی سرگرمی طور پر بچوں کو ایک مشاہداتی مہم پر لے جائیں تاکہ وہ دیکھیں کہ پرندوں نے اپنے گھونسلے کہاں بنائے ہیں۔

قدرتی ماحول کو قائم رکھیں

کیڑے مار ادویات اور دیگر ممکنہ طور پر نقصان دہ مصنوعات سے پرہیز کرکے پرندوں کے لیے بنائے ہوئے مسکن کو صحت مند رکھیں۔ اپنی پالتو بلیوں کی اس ماحول سے دور رکھیں تاکہ وہ اس مسکن میں جا کر پرندوں جانی نقصان نہ پہنچا دیں۔

Comments

2 responses to “گھر کے صحن میں پرندوں کا گھربچوں کی صحت کیلئے انتہائی اہم- نئی تحقیق”

  1. StephenRum Avatar
    StephenRum

    mexico drug stores pharmacies: mexico pharmacy – mexico pharmacies prescription drugs

  2. DonaldWhelf Avatar
    DonaldWhelf

    pharmacies in mexico that ship to usa
    https://cmqpharma.online/# medicine in mexico pharmacies
    mexican rx online

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *