میرا کبوتر کیوں پکڑا پٹھان گروپس نے ایک دوسرے پر سیدھی فائرنگ کر دی- دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

نواب ٹاؤن میں دو گروپوں کا زبردست اور خونی تصادم ، مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ،واقعہ کی وڈیو بھی منظرعام پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ نواب ٹاؤن میں یونیورسٹی کے قریب پنو خان اور بابر خان گروپ میں تصادم ہوا،تصادم کے دوران ملزمان اندھا دھند سیدھی فائرنگ کرتے رہے۔

ملزم گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر فائرنگ کرتے رہے جس کے باعث پیر منصور گاؤں اور یونیورسٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ایس پی صدر حفیظ بگٹی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں نو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے.

جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کے حکم پر پولیس نےایس پی صدر کی سربراہی میں آپریشن کرتے 12 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ان دونوں گروپوں کے درمیان بہت پرانی دشمنی چلتی آرہی ہے اور ان گروپوں کے درمیان لڑائی کبوتروں کی وجہ سے ہوئی تھی.


Posted

in

by

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *