شہزاد اکبر کو کیوں نکالا عمران خان نے بتا دیا

سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے استعفے پر مختصر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘شہزاد اکبر ڈلیور نہیں کر سکے ‘۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہزاد اکبر سے ناراض تھے اور کچھ روز قبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر سے عدالتوں میں جاری مقدمات کی تفصیلات مانگی تھیں ۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر نے مقدمات کی جو تفصیلات وزیراعظم کو پیش کی وہ نامکمل تھیں۔

جبکہ دی گئی بریفنگ کی ٹائم لائنز اور مقدمات کی تفصیلات میں بھی واضح تضاد تھا اس بنا پر وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے استعفی دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق دو روز قبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر سے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ مقدمات کی صورتحال اور وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں تضاد ہے اس بنیاد پر وزیراعظم آفس سے شہزاد اکبر کو استعفی دینے کا کہا گیا ۔

دوسری طرف جب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا تو اس میں شہزاد اکبر کا استعفی منظور کرلیا گیا اور نئے مشیر کے لیے مشاورت بھی کی گئی اس اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی شہزاد اکبر کے استعفے پر بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شہزاد اکبر کے استعفے کے حوالے سے زیادہ بات کرنے سے گریز کیا اور مختصر بات کرتے ہوئے یہی کہا کہ شہزاد اکبر ڈلیور نہیں کر سکے

اس بنا پر وزیراعظم کے خاص مشیر برائے داخلہ احتساب شہزاد اکبر نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا اور استعفی وزیر اعظم کو پیش کر دیا جسے منظور کرلیا گیا ۔

جبکہ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کچھ ایسے لوگوں کے ساتھ مل گئے تھے جن کا تعلق نواز شریف گروپ سے تھا.

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر نے نواز شریف سے خفیہ ڈیل بھی کر رکھی تھی.

Comments

One response to “شہزاد اکبر کو کیوں نکالا عمران خان نے بتا دیا”

  1. […] مزید پڑھیں:  شہزاد اکبر کو کیوں نکالا عمران خان نے بتا دیا […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *