امریکہ کا بحری جہاز صرف 1 ڈالر میں فروخت

امریکا نے اپنا مشہور طیارہ بردار بحری جہاز (ایئر کرافٹ کیریئر) کٹی ہاک صرف 1 ڈالر میں کیوں فروخت کیا؟

70کی دہائی میں عالمی سمندروں پر امریکی قوت کی علامت، ویت نام اور جنگِ خلیج میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والا کٹی ہاک اب واشنگٹن سے ٹیکساس کے سفر پر روانہ ہوچکا ہے جہاں اسے کباڑ کے ٹکڑوں میں کاٹ کر دوبارہ استعمال یا فروخت کیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ برس اس بحری جہاز کو انٹرنیشنل شپ بریکنگ لمیٹڈ نامی کمپنی نے امریکی بحریہ سے صرف 1 ڈالر میں خریدا کیونکہ اسے توڑ کر ٹکڑوں میں تقسیم کر کے ایک خطیر رقم خرچ ہوگی اور اسے توڑ کر حاصل شدہ منافع بہت کم ہو گا۔

مزید پڑھیے: افغان طالبان کی ‘پانی پت’ بریگیڈ کیا ہے

یو ایس ایس کٹی ہاک کی مجموعی لمبائی 1047 فٹ اور چوڑائی 252 فٹ ہے۔ اپنی اسی وسعت کی بدولت یہ آبنائے پانامہ سے نہیں گزرسکتا اور یہی وجہ ہے کہ اسے دوسری جانب سے گھما کر ٹیکساس پہنچایا جائے گا جس کی طوالت 14000 میل یہی 22530.816 کلومیٹر کے لگ بھگ ہوگی۔

1960 میں بنائے جانے والے اس ایئر کرافٹ کیریئر کو نارتھ کیرولینا کے ایک مقام کٹی ہاک کا نام دیا گیا تھا جہاں رائٹ برادران نے اپنے پہلے ہوائی جہاز کا تجربہ کیا تھا۔ 50 برس تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں اسے ریٹائر کر دیا گیا تھا یعنی اسے استعمال نہیں کیا جارہا تھا۔

ویت نام امریکا جنگ میں یہ خطرناک ہتھیار ثابت ہوا، کولڈ وار میں دہشت کی علامت بنا اور خلیج کی جنگ میں عراق کو اسی سے تاراج کیا گیا اور کئی معصوم مسلمانوں کا خون بہایا۔ اس پر رکھے جنگی طیاروں نے ویت نام جنگ میں روزانہ سو سے زائد پروازیں کیں اور کئی ٹھکانوں پر بم برسائے اور یہاں بھی ہزاروں معصوم لگ لقمہ اجل بنے۔ اس کے علاوہ کٹی ہاک بحری جہاز نے صومالیہ کے خلاف جنگ میں بھی اپنی دہشت پھیلائے رکھی۔

تحریر: دانش احمد انصاری

Comments

2 responses to “امریکہ کا بحری جہاز صرف 1 ڈالر میں فروخت”

  1. binance Avatar

    Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks!

  2. binance Avatar

    Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *