حکومت کا شرح‌سود بڑھانے کا عندیہ

کراچی (وائس ٹی وی یو کے) وزیر خزانہ مفتاح‌اسماعیل نے فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌میں‌اضافہ کا امکان مسترد کرتے ہوئے اس کی بجائے آئی ایم ایف کی شرط کے پیش نظر شرح سود بڑھانے کا عندیہ دیا ہے.وہ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے.

ان کا کہنا تھا کہ عمران حکومت ہمارے لیئے بارودی سرنگیں چھوڑ کر گئی ہے. معاہدہ انہوں‌نے آئی ایم ایف سے کیا تھا کہ اور بھگتنا ہمیں‌پڑ رہا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ جو معاہدہ پرانی حکومت آئی ایم ایف سے کر گئی تھی اس پر عملدرآمدہو تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ڈیڑھ سو روپے تک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ شہبازحکومت کی اولین ترجیح ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فی الفور بڑھانے سے روکاجائے . انکی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے جلد اچھی خبر لے کر آئیں‌گے.

مزید پڑھیں: غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے معیشت کی گروتھ 6 فیصد دکھائی جس پر آئی ایم ایف نے معیشت سلو کرنے کا کہا ہے اور اب ہمیں شرح سود بڑھانا ہوگی.

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومتی الزامات کو مسترد کردیا . ان کا کہنا ہے کہ حکومت حواس باختہ ہو گئی ہے . ان کو سمجھ نہیں‌آرہی کہ معیشت کیسے چلائیں.

دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات آج سے شروع ہو رہے ہیں. مذاکرات میں‌وزیر خزانہ اور قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک شرکت کریں‌گے.

حکومت کا شرح‌سود بڑھانے کا عندیہ” ایک تبصرہ

تبصرے بند ہیں