حکومت نے کپتان کی محنت پر پانی پھیر دیا

اسلام آباد (وائس ٹی وی یو کے) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ مجرموں کی حکومت نے ان کی ٹیم کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے. وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے.

عمران خان نے لکھا کہ جب ان کی حکومت کو امریکی سازش کے تحت ہٹایا گیا تو اس وقت ہم 6 فیصد کی معاشی شرح نمو حاصل کرنے کے قریب تھے.

ان کا کہنا تھا کہ این آر او 2 کے حصول کو اولین ترجیح بنانے والے مجرموں کے ٹولے نے ان کی کارکردگی پر پانی پھیر دیا.

یاد رہے کہ اس وقت ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے. ڈالر کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ زر مبادلہ کے ذخائر بھی ڈیفالٹ کی سطح پر آ گئے ہیں.

آئی ایم ایف کے سات تکنیکی مذاکرات کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جبکہ اس دورانیے میں ڈالر کی قدر مزید بڑھنے کا خدشہ ہے.

مزید پرھیں: سابق گورنر نے ن لیگ کی واردتیں‌گنوا دیں

عمران خان موجودہ حکومت کی نالائقی کو اس کہ وجہ قرار دے رہیں ہیں جبکہ حکومت اسے عمران خان کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہی ہے.

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے جلد اَز جلد بڑے فیصلے نہ کیے تو ملک کے حالات سری لنکا جیسے ہونے کا خدشہ ہے.

حکومت نے کپتان کی محنت پر پانی پھیر دیا” ایک تبصرہ

تبصرے بند ہیں