حکومتی خرچ پر اس سال 200 لوگ حج کریں گے

اسلام آباد(وائس ٹی وی یو کے) وزارت مذہبی امور کی جانب سے 200 افراد کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جو اس سال حکومتی خرچے پر حج کریں‌گے.

نجی میڈیاگروپ نے ایک رپورٹ میں‌دعویٰ کیا ہے کہ رواں‌سال 200 افراد کی فہرست تیار کر کے حکومت کو بھجوا دی گئی ہے جس میں‌ جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والےوفاقی وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکوراور ان کے آفس کے 35 افراد بھی اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے.

مذہبی امور دفتر سے 5 ڈرائیور، 4 گن مین، 11 معاونین اور سیکرٹریز اور ایک بارچی بھی شامل ہیں.

وزارت مذہبی امور کی جانب سے اس فہرست کو جاری کرنے کے ساتھ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عازمین حج کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچانے کیلئے اور بہتر خدمات کیلئے ان لوگوں کو چنا گیا ہے.

مزید پڑھیں: کفایت شعاری صرف سرکار کے دعوے ہیں

سیکرٹری وزارت مذہبی اموراکبر درانی کا کہنا ہے کہ ہر سال وزارت کا عملہ حج کیلئے جاتا ہے جس میں‌ڈرائیورز اور گن مین جیسے ملازمین معاونت کیلئے ساتھ جاتے ہیں.

یاد رہے کہ ابتدائی طور پر حکومت نے سرکاری حج کیلئے ساڑھے 8 لاکھ روپے کی رقم مختص کی تھی جس میں بعدازاں‌حکومت نے فی شخص ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی سبسڈی کا اعلان کیا تھا جس سے عازمین حج کو سرکاری حج کی 7 لاکھ روپے قیمت ادا کرنا ہو گی.

حکومت پیکج کے مطابق سرکاری افراد کے حج پر قومی خزانے کو 17 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے.

اس سے قبل سعودی حکومت کی جانب سے مختلف ممالک کے عازمین کو اس سال حج کی سہولت دی گئی تھی . اس سے قبل دو سال کورونا کے باعث صرف محدود لوگ حج کی سعادت حاصل کر پائے تھے.

دنیا بھر سے عازمین کا پہلا قافلہ حج کی ادائیگی کے لیئے مکہ مکرمہ پہنچ چکا ہے.