عمران خان سے منسوب آڈیو درست نہیں‌:‌شہباز گل

اسلام آباد(وائس ٹی وی یو کے) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان سے منسوب آڈیو درست نہیں.ایسی آڈیو پھیلائی گئی جس میں‌دو دوست آپس میں‌گفتگو کر رہے ہیں‌جن میں‌سے ایک کاروباری شخصیت اور دوسرا عمران خان کا مخالف سیاستدان ہے.

شہباز گل کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک کرنے والوں‌سے کہتا ہوں کہ سکرپٹ تو جاندار لکھ لیتے . عمران خا ن کو کسی این آر او یا مفاہمت کی ضررت نہیں‌. یہ سب لوگ عمران خان سے این آر او مانگتے رہے جو ملا نہیں. وہ ٹویٹر پر عمران خان سے منسوب آڈیو سامنے آنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے تھے.

یاد رہے کہ گزشتہ شب ایک آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں‌ملک ریاض اور آصف علی زردار ی کو آپس میں‌باتیں‌کرتے سنا جا سکتا ہے.

مزید پڑھیں:‌ نیب چیئر مین کیلئے جسٹس مقبول باقر کا نام زیر غور

ملک ریاض آصف علی زرداری سےکہہ رہے ہیں کہ انہیں عمران خان کی جانب سے بہت پیغامات موصول ہو رہے ہیں وہ مفاہمت چاہتے ہیں. جس پرآصف علی زرداری کہتے ہیں‌کہ یہ اب ناممکن ہے.

سیاسی قائدین اور تجزیہ نگار اس آڈیو کو عدم اعتماد سے قبل کی آڈیو بتارہے ہیں اور دعویٰ‌کیا جارہا ہےکہ عمران‌خان نے ملک ریاض کے ذریعے آصف علی زرداری کو قائل کرنے کی کوشش کی.