نااہل حکومت نے روس سے سستا تیل نہیں‌خریدا: عمران خان

اسلام آباد(وائس ٹی وی یو کے) سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌میں‌اضافہ مسترد کرتے ہوئے اس تاریخ کا سب سے بڑا یکمشت اضافہ قرار دیا ہے. وہ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے.

ان کاکہنا تھا کہ امپورٹڈ‌حکومت نے بیرونی آقاؤں کی غلامی نےاثرات دکھانا شروع کر دیئے ہیں . نااہل حکومت نے روس سے 30 فیصد سستا پیٹرول خریدنے کی ہماری ڈیل کو حاصل نہیں‌کیا.

عمران خان کا کہنا تھا امریکہ کے سٹرٹیجک شراکت دار بھارت نے روس سے پیٹرولیم مصنوعات خرید کر اس کی قیمت میں‌25 فیصد کمی کر دی جبکہ نااہل حکومت نے 30 روپے کا اضافہ کردیا.

یاد رہے کہ گزشتہ رات حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌30 روپے تک کا اضافہ کر دیا جس کے بعد پیٹرول 179.86روپے ، ایک لیٹر ڈیزل 174.15 روپے اور لائٹ ڈیزل 148.31 روپےفی لیٹر جبکہ مٹی کاتیل 155.56 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے فروری تک پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا لیکن جب انہیں اپنی حکومت جاتی دکھائی دی تو انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے نام پر قیمت روک کر بارودی سرنگیں‌بھچائیں.

ان کا مزید کہناتھا کہ حکومتی معاملات چلانے کیلئے عوام پر تھوڑا سا بوجھ ڈالنا مجبوری ہے. انہوں نے واضح کیا کہ اگر قیمتیں نہ بڑھائی جاتیں‌ تو آئی ایم ایف سے کسی صورت قرض کی رقم نہیں‌ملتی.

مزید پڑھیں‌: حکومت نے کپتان کی محنت پر پانی پھیر دیا

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر بڑھنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌میں اضافہ ہوگا . اس فیصلے کا ہمیں سیاسی نقصان ہے لیکن ملکی معیشت ہماری اولین ترجیح ہے اس کیلئے مشکل فیصلے لینے سے گریز نہیں کیا جا سکتا.

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف نے حکومت کو نئی قسط جاری کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں‌اضافہ کرنے اور سبسڈی ختم کرنے کی شرائط رکھی تھیں.