نیب چیئر مین کیلئے جسٹس مقبول باقر کا نام زیر غور

اسلام آباد(وائس ٹی وی یو کے) حکومتی اتحاد کی جماعتوں‌کے درمیان مشاورت کے بعد جسٹس مقبول باقر کا نام چیئر مین نیب کیلئے زیر غور ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور شہباز شریف جسٹس مقبول باقر کے نام پر متفق ہوئے .

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی حمایت کے بعد جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام چیئر مین نیب کیلئے فائنل کیئے جانے کا امکان ہے.

اپنے کیریئر کے دوران جسٹس مقبول باقر سندھ ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ میں‌پروموٹ ہوئے تھے جبکہ ان کےعدالتی کیریئرپر کوئی داغ بھی نہیں ہے.

موجودہ نیب چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال 2 جون کو اپنی مدت ملازمت مکمل کر رہے ہیں . جسٹس جاوید اقبال اپنے عہدے میں‌ توسیع کی خواہش مند ہیں جبکہ حکومت پہلے ہی ان کو توسیع نہ دینے کا اعلان کر چکی ہے.

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ جسٹس مقبول باقر اس متنازع پراسس کے ذریعے چیئر مین نیب نہیں‌بنیں گے وہ ایک عزت دار آدمی ہیں.

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک لوٹا راجہ ریاض ڈمی اپوزیشن لیڈر بنا بیٹھا ہے جس کی مشاورت سے اپنی مرضی کا چیئر مین نیب لگانے کی تیاری کی جارہی ہے.

مزید پڑھیں‌: نیب اور انتخابات ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں‌نے پہلے اپنے نام ای سی ایل سے نکالے ، پھر تفتیشی افسران تبدیل کیئے اور ریکارڈ میں‌ہیرا پھیری کی. انہوں نے اورسیز پاکستانیوں‌کا ووٹ کا حق چھینا اور اب یہ اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے چیئرمین نیب لگا رہے ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں جو حکومت موجود ہے اسے عوامی حمایت حاصل نہیں ہے.