او آئی سی کا یاسین ملک کی سزا پر اظہار تشویش

عجدہ/ اسلام آباد(وائس ٹی وی یو کے) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے بھارتی عدالت کی جانب سےحریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے.

او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں‌کہا گیا کہ یاسین ملک اہم کشمیری حریت رہنما ہیں جو کئی صدیوں‌سے جدو جہد آزادی کی پرامن تحریک کی قیادت کر رہے ہیں.

او آئی سی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں‌کی جدو جہد آزادی کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے . بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے اور تمام کشمیری رہنماؤں کو آزاد کیا جائے.

او آئی سی نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنے کی اجازت دی جائے.

یاد رہے کہ بدھ 25 مئی کو بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو دو بار عمر قید اور دس لاکھ روپے جر مانے کی سزا سنائی گئی تھی. ان پر دہشت گردوں کی مالی معاونت سمیت کئی دوسرے الزامات عائد کیئے گئے ہیں.

مزید پڑھیں: ملنے کے نہیں‌نایاب ہیں‌ہم

اس سے قبل پاکستان نے انڈین عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی دینا کو اس پر نوٹس لینے کی اپیل کی جبکہ یاسین ملک کی بیوی مشعال یاسین ملک نے انڈین عدالت کے فیصلے کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے.

انہوں‌نے اس حوالے سے پاکستانی سیاسی قیادت سے دنیا میں‌ یاسین ملک کی سزا کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل بھی کر رکھی ہے.