سپریم کورٹ سیاست سے دور رہے: مریم نواز

بہاولپور(وائس ٹی وی یو کے) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہناہےنمبر بدل گیا ہے اس لیئے عمران خان سپریم کورٹ‌کو آوازیں‌دے رہا ہے.سپریم کورٹ سے کہتی ہوں‌عمرا ن خان کی سیاست سے دور رہیں.

عدالتوں کو غیر جانبدار ہونا ہوتا ہے . کیا اب عدالتوں کا یہی کام رہ گیا ہے کہ عمران خان جہاں‌ناکام ہو وہاں‌یہ پہنچ جائیں. مریم نواز بہاولپور میں‌جلسہ عام سے خطاب کر رہی تھیں.

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران منتیں ترلے کر کے اداروں کوسیاست میں گھسیٹتا ہے پھر انہیں‌گالیاں‌دیتا ہے. عمران خان نے اپنے دوست کے ذریعے آصف علی زرداری کی منتیں‌کر کے این آر او مانگا.

مزید پڑھیں: عمران خان سے منسوب آڈیو درست نہیں‌:‌شہباز گل

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 6 ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ بنایا . آج کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں‌دیکھ سکتا.

ان کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ کیا تو کسی نے انہیں‌دھمکی نہیں‌دی نہ انہوں‌ںے کوئی سازش والا جھوٹا خط لہرایا. نواز شریف کی جرات کو سلام ہے جس نے فیصلہ کیا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر دم لوں گا.

مریم نواز کاکہنا تھا کہ عمران خان نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا جھوٹا وعدہ کیا اور اقتدار سنبھالتے ہی سب بھول گیا . جنوبی پنجاب کی
ترقی میں‌جو کمی رہ گئی ہے اسے جلد پورا کریں گے.

مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ ناکام ہونے پر کہتا ہے کہ تیاری نہیں‌تھی اور اب دوسرےمارچ کی تیاری کر رہا ہے. بندے لانے کی تیاری نہیں‌تھی پر آگ لگانے کی پوری تیاری تھی.

سپریم کورٹ سیاست سے دور رہے: مریم نواز” ایک تبصرہ

تبصرے بند ہیں