زکریا ایکسپریس میں عملے کی‌خاتون سے زیادتی

کراچی(وائس ٹی وی یو کے) ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس میں‌ٹرین کے عملے نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا. میڈیکل رپورٹس میں‌خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے.

خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے.پولیس نے تفتیش کیلئے ڈیوٹی پر مامور 4 سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا ہے. جبکہ مجرمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں‌تشکیل دی جا چکی ہیں.ریلوے ترجمان نے دعویٰ‌کیا ہے کہ دو مجرمان کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے.

تفصیلات کے مطابق بدقسمت خاتون اپنے سابق شوہر کے ہاں‌موجود بچوں سے ملنے گئی مظفر گڑھ گئی تھی تاہم واپسی پر اسے ملتان سٹیشن پر سیٹ نہ ملی تو خاتون اکانومی کلاس میں‌سفر کر رہی تھی.

مزید پڑھیں: جبری گمشدگیوں‌کا کیس: سابق وزرائے اعظم کو نوٹس

خاتون نے بیان میں بتایا کہ گاڑی جب روہڑی سٹیشن پہنچی تو ٹکٹ چیکر نے اسے برتھ آفر کی اور اے سی کمپارٹمنٹ میں لے گیا جہاں اس نے دست درازی کی اور بعد میں‌زیادتی کا نشانہ بنا ڈلا. بعدازاں انچارچ اور ایک اور شخص نے بھی خاتون سے زیادتی کر ڈالی.

واقعہ 27 مئی کو پیش آیا تاہم خاتون نے ڈر اور پریشانی میں‌کسی کو اس بارے آگاہ نہ کیا. واقعے کی تفصیلات سامنے‌آنے کے بعد پولیس نے کروائی کا آغاز کردیا.

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہےاور پولیس کو نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا.

زکریا ایکسپریس نجی شعبے کی تعاو ن سے چلائی جارہی ہے. وزیر ریلوے نے نجی شعبوں کے تحت چلنے والی ٹرینوں‌میں‌ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں.