قیصر عباس کیبنٹ ممبر فار کمیونٹیز مقرر

لندن / اسلام آباد (وائس ٹی وی یو کے) پاکستانی نژاد برطانوی کونسلر قیصر عباس تھرک کونسل سے کیبنٹ ممبر فار کمیونٹیز مقرر.کنزرویٹو پارٹی کے کونسلر قیصر عباس گوندل اس علاقے سے پہلے مسلمان اور ایشین ہیں جو اس پوزیشن پر تعینات کئے گئے ہیں۔

کونسلر قیصر عباس گوندل تھرک کونسل سے 2018 میں پہلی دفعہ کونسلر منتخب ہوئے تھے اور اس سے پہلے سال 2021-2019 میں شیڈو کیبنٹ ممبر فار کمیونٹیز اور لائسنسنگ کمیٹی کے وائس چئیرمین بھی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے اس سال فروری میں لیبر پارٹی سے استعفی دے کر کنزرویٹو پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور اسی حلقے سے لیبر پارٹی کو اٹھارہ سال بعد شکست دے کر 5 مئی 2022 کو دوبارہ کونسلر منتخب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کونسلر قیصر عباس گوندل دوبارہ منتخب

اس موقع پر کونسلر قیصر عباس گوندل کا کہنا تھا کہ “ تھرک کونسل سے کیبنٹ ٹیم کا حصہ بننا میرے لئے ایک اعزاز ہے جس پر میں کونسل لیڈر کونسلر رابرٹ گلیڈہل، ڈپٹی لیڈر کونسلر مارک کوکشل اور پارٹی لیڈر شپ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس عہدے کے لئے منتخب کیا ہے۔ میں مکمل ایمانداری اور لگن سے اپنے فرائض ادا کروں گا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے ثقافتی ورثے کو پرموٹ کرنے، معاشرتی ہم آہنگی اور کمیونٹیز اور آرٹسٹوں کے لئے بہتر مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔